نیویارک : امریکی فوج کے 7 اعلیٰ عہدیداروں نے گوانتاناموبے کے ایک قیدی کے لئے معافی کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ سی آئی اے کی جانب سے قیدی ماجد شوکت خان کو دی جانے والی اذیت امریکہ کے لئے بدنامی کے داغ کی مانند ہے۔ یہ وہی عہدیدار ہیں جو گزشتہ ہفتے اِسی قیدی کو 26 سال قید کی سزا سناچکے ہیں۔ 9/11 حملوں کے بعد گرفتار پاکستانی شہری ماجد نے اپنی آپ بیتی جیوری کو سنائی جس کے بعد جیوری ارکان کے موقف میں تبدیلی آئی۔