پنجی: گوا اسمبلی الیکشن 2022 میں سابق وزیر اعلیٰ اور آنجہانی بی جے پی لیڈر منوہر پاریکر کے بیٹے اُتپل پاریکر بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد پنجی سے آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے آج تمام غیر بی جے پی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتپل پاریکر کی حمایت کریں۔ انہوں نے اسے بی جے پی کے تجربہ کار لیڈر کے لیے “سچی خراج عقیدت” قرار دیا۔
