گوا ایئر کا طیارہ پرندے سے ٹکرایا، سبھی مسافر محفوظ

   

احمد آباد۔ 18 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے شہر احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بنگلور جانے کیلئے اُڑان بھرنے کے دوران گو ایئر کا ایک ہوائی جہاز آج پرندے سے ٹکرا گیا جس سے اس کے انجن میں آگ لگ گئی ۔طیارہ میں سوار عملے کے ارکان اور مسافروں سمیت سبھی 180 افراد محفوظ ہیں۔ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر منوج گنگل نے بتایا کہ گو ایئر کا G-8 802 کا طیارہ اڑان بھرنے کے دوران ایک پرندے سے ٹکرا گیا جس سے اس کے دائیں انجن میں آگ لگ گئی۔ اسے فوری طور پر بجھا لیا گیا اور طیارے کو رن وے سے ہٹا لیا گیا۔ سبھی مسافروں کو بحفاظت طریقہ سے نیچے اتار لیا گیا۔اس واقعہ کے بعد اس طیارہ کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے ۔