گوا ایرپورٹ میں آتشزدگی، کچھ دیر کیلئے تمام پروازیں معطل

   

نئی دہلی 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) گوا ایرپورٹ کو ہفتہ کی شام کچھ دیر کیلئے بند کردیا گیا۔ بحریہ کے عہدیدار کے بموجب بحریہ کے ایک لڑاکا طیارہ کے ٹینک گرجانے کے سبب ایرپورٹ میں آگ لگ گئی۔ لڑاکا طیارہ میگ ۔ 29 کا ایندھن کا بیرونی ٹینک ایرپورٹ کے رن وے پر جہاز کے پرواز کرنے کے دوران گر پڑا۔ بحریہ کے ترجمان کیپٹن ڈی کے شرما کے بیان کے مطابق اس سے معمولی سے آگ بھڑک اُٹھی جسے فوری بجھادیا گیا۔ اس دوران ایرپورٹ حکام نے احتیاطی طور پر تمام پروازیں معطل کردیں۔