گوا ترقی کا نیا ماڈل :وزیراعظم مودی

   

پنجی: وزیراعظم نریندر مودی نے گوا کو ترقی کا نیا مادل اور اجتماعی کوششوں کی عکاسی قرار دیا ہے ۔ مودی آج سویم پورن گوا یوجنا کے تحت استفادہ کنندگان، سویم پورٹن متروں، سرپنچوں اور پنچایت ارکان کے ساتھ آن لائن بات چیت کررہے تھے ۔وزیراعظم نے حکومت کے ملازمین سے لوگوں کی مدد کے لئے سبھی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری عہدیداران جتنے زیادہ ذمہ دار ہوں گے ، ملک کا اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے گوا کی پچھلی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں جوش کی کمی تھی اور وہ ریاست کی ترقی کے لئے مثبت ماحول بنانے میں ناکام رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل وقت تک ریاست میں اچھی حکمرانی کی جگہ سیاسی نفع نقصان کو ترجیح دی گئی۔وزیر اعظم نے حکومت گوا کی انڈر سکریٹری محترمہ ایشا ساونت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ، سویم پورنا مترا کے طور پر کام کرنے کا تجربہ پوچھا۔ انھوں نے بتایا کہ مستفیدین کو خدمات اور حل ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہے ۔ سنگل پوائنٹ سروس ونڈوز ہونے کی وجہ سے آسانی ہوئی ہے ۔ جب وزیر اعظم نے ٹکنالوجی کے استعمال کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ ڈیٹا اکٹھا کرنے میں ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سے ضروری سہولیات کی نقشہ سازی ممکن ہوئی۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تربیت اور سیلف ہیلپ گروپ میکانزم کے ذریعے خواتین کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے حوالے سے آلات اور مدد فراہم کی گئی۔ اٹل انکیوبیشن گروپس بھی استعمال کیے گئے ۔

وزیر اعظم نے اپنے وزارت اعلیٰ کے دنوں کو یاد کیا اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے ارکان کو تربیت کے ذریعے کھانا پیش کرنے ، کیٹرنگ وغیرہ جیسی خدمات کے لیے تربیت دینے اور ایک اہلیت ساز ماحول بنانے کے بارے میں بات کی۔ وزیراعظم نے تجویز دی کہ مصنوعات کے علاوہ خدمات میں بھی بہت امکان موجود ہے ۔ وزیراعظم نے بیوروکریسی کو حساس اور اختراعی ہونے کی نصیحت کی اور ایسے افسران کی ستائش کی۔سابق ہیڈ ماسٹر اور ایک سرپنچ کانسٹینسیو مرانڈا نے وزیر اعظم کو مطلع کیا کہ سویم پورنا مہم نے مختلف شعبوں میں آتم نربھرتا کے نشانوں کو حاصل کرنے میں نئی [؟][؟]سرگرمیوں میں مدد کی ہے ۔ انھوں نے ضرورت پر مبنی ریاست اور مرکزی اسکیموں کی نشان دہی کی اور مربوط انداز میں ان پر کام کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے طویل عرصے سے زیر التوا کاموں کو مکمل کرنے پر ان کی ستائش کی اور کہا کہ حکومت طویل عرصے سے زیر التوا کاموں کو مکمل کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے جنھیں آزادی کے بعد طویل عرصے تک نظر انداز کیا گیا تھا۔