پنجی: گوا کے وزیراعلی پرمود ساونت نے کہاکہ ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں ااور پالیسیوں کی مقبولیت میں اضافہ سے اپوزیشن مایوس ہے ۔ ڈاکٹر ساونت نے ٹوئٹ کیا کہ اسمبلی میں آج عوامی مفاد کے کئے بل منظور کئے گئے ۔ ہماری حکومت کی طرف سے نافذ کی گئی مختلف اسکیموں اور پالیسیوں کی مقبولیت میں اضافہ کے سبب اپوزیشن مایوس ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیتنے کے قابل امیدواروں کی کمی سے لیکر اتحاد کے لئے ناکام بات چیت تک انہوں نے جمہوریت کے مندر کے اندر تشدد کا سہارا لیا وجے سردیسائی اور روہن کھاونٹے ، ایک عوامی نمائندے کے لئے اس طرح کا ہنگامہ خیز رویہ غیرمہذب ہے ۔ یہ سب گوا کے عوام دیکھ رہے ہیں۔دوسری طرف گوا فارورڈ پارٹی(جے ایف پی) کے رکن اسمبلی وجے سردیسائی نے حکومت پر جمہوریت کوتباہ کرنے اور مولیم، سیکورٹی، سیلاب، مہادیئی اور نوجوانوں کے امور پر ایوان میں بحث نہیں کرنے پر بضد رہنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ مہربانی کرکے دیکھیں کہ کیسے گوا بی جے پی نے ریاستی اسمبلی میں جمہوریت کو تباہ کیا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعلی پرمود ساونت کس طرح مولیم، بجٹ، سیکورٹی، سیلاب، مہادیئی اور نوجوانوں کے امور پر بحث کے لئے بضد ہیں۔