گوا میں برطانوی لڑکی کی موت پر مجرم کو 10 سال قید

   

Ferty9 Clinic

پاناجی 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ایک کمسن لڑکی اسکارلٹ ایڈن کیلنگ کی 2008 ء میں موت کے مقدمہ میں ساحل پر لکڑی کے عارضی گھر بنانے والے سمسن دیسوزا کو 10 سال کی سزائے قید دی ہے۔ گوا کے انجونا ساحل پر 18 فروری 2008 ء کو اسکارلٹ کی نعش دستیاب ہوئی تھی جس پر زخم کے نشان پائے گئے تھے۔ ڈی سوزا اور پالسوڈو کارولہو پر اس برطانوی لڑکی کو منشیات دے کر جنسی زیادتی کا شکار بنانے کے بعد مرنے کے لئے چھوڑ دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ گوا میں بچوں کی عدالت نے ان دونوں کو گزشتہ سال بری کردیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کو ایک اپیل پر ڈیسوزا کو ہندوستانی تعزیری ضابطہ کی دفعات 328 (منشیات دینے) 354 (عورت کی عصمت کو مجروح کرنے) ، 304 (غیر ارادہ طور پر ہلاک کرنے) ، 201 (ثبوتوں کو مٹانے) کے تحت چہارشنبہ کو جرم کا مرتکب قرار دیا تھا۔ تاہم کاروالہو کے بری کئے جانے کو بدستور برقرار رکھا ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ کی گوا بنچ نے ڈی سوزا کو 10 سال کی سزائے قید بامشقت دی ہے۔