حیدرآباد 10 اگست (سیاست نیوز) گوا میں شہر حیدرآباد کے ایک جوڑے پر حملہ کرکے زخمی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے ایک جوڑے نے سیر و تفریح کے لئے گوا گئے جہاں انھوں نے کرایہ پر بائیک حاصل کی اور بائیل کا وقت ختم ہونے پر جوڑے نے بائیک واپس کردی اور طے شدہ رقم ادا کی لیکن بائیک کرایہ پر دینے والے نے مزید 200 روپئے کا مطالبہ کیا تب جوڑے زائد رقم حاصل کرنے کی وجہ دریافت کی تو بائیک والے نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے جوڑے پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں جوڑا زخمی ہوگیا جنھیں علاج کے لئے گوا میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ماضی میں بھی گوا میں سیاحوں پر حملے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ اس سلسلہ میں گوا پولیس کو سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ (ش)