گوا میں سیکشن 144 برخاست

   

پاناجی ۔ 18 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) تہواروں سے قبل شمالی گوا کے ضلع انتظامیہ نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144 سے دستبرداری اختیار کرلی ہے جسے مغربی ساحل کے پاس دہشت گردی کے امکانی خطرہ کے تعلق سے انٹلیجنس اطلاعات کے بعد گزشتہ ہفتے لاگو کیا گیا تھا ۔ نارتھ گوا کلکٹر گوپال پرسیکر نے گزشتہ روز اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سیکشن 144 برخاست کردیا جو عوام کے غیرقانونی اجتماع پر پابندی عائد کرتا ہے ۔گوا کارنیوال 22 فبروری کو شروع ہوگا۔