پاناجی۔ 13 ۔اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک وقت ایسا تھا، جب چار کلب گوا فٹبال کے مترادف بن چکے تھے ۔ بگ فار نام سے مشہور ڈیمپو اسپوٹرس کلب، سالگاؤکر اسپوٹرس کلب، چرچل برادرز ایف سی اور اسپورٹنگ کلب ڈی گوا کولکاتا کے تین اہم کلبوں سے زیادہ طاقتور مانے جانے لگے تھے اور ہندوستانی فٹ بال میں ان کا نام کافی احترام سے لیا جاتا تھا۔ ان میں سے تین نے کئی بار کئی خطاب جیتے ۔ اسپورٹنگ کلب ڈی گوا دو موقعوں پر اس کے قریب پہنچا لیکن آخری رکاوٹ عبور نہیں کر سکا۔اب گوا میں فٹ بال کی شکل بدل گئی ہے ۔ ایک وقت ایسا تھا جب گوان فٹ بال نے ہندوستان کے ٹاپ ڈویژن لیگ میں دبدبہ قائم کیا تھا لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب گوا میں فٹ بال تقریباً ختم ہو گیا تھا۔ اب ہیرو آئی ایس ایل کلب ایف سی گوا کے ذریعے اس شعبے میں فٹ بال کے چرچے دوبارہ سنے جا سکتے ہیں۔گزشتہ برس گورس نام سے مشہور ہوا یہ کلب گووا کے ہر ایک شہری کی زبان پر ہے ۔ ایف سی گوا نے اس علاقے میں فٹ بال کے میدان میں کافی اندر تک رسائی حاصل کرلی ہے ۔ یہ کلب اس علاقے میں فٹ بال کی ترقی کے لئے طویل مدت کے گراس روٹ پروگرام چلا رہا ہے ۔اس سے ایف سی گوا کو آئی ایس ایل میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا حوصلہ ملا ہے ۔ پانچ میں سے صرف ایک بار ہی ایسا ہوا ہے کہ یہ کلب ٹاپ۔4 میں جگہ نہیں بنا سکا۔ گزشتہ دو سالوں میں سرگیو لوبیرا کی نگرانی میں گوا نے ہندوستانی فٹ بال میں اٹیکنگ فٹ بال کے طور پر ہسپانوی طرز کا استعمال کیا ہے ۔ایف سی گوا کے صدر اکشے ٹنڈن نے کہاکہ ‘‘مجھے لگتا ہے کہ ہم پوری برادری کو ری پریزینٹ کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اس تانے بانے کا حصہ بن گئے ہیں۔ ہم اپنے مداحوں کو شامل کئے بغیر کوئی کام نہیں کرتے ۔ وہ ہمیشہ ہم سے وابستہ مارکیٹنگ اور سیزن کے ٹکٹ سرگرمیوں کا حصہ ہوتے ہیں۔