نئی دہلی :گوا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر ریاست کے محکمہ تعلیم نے ہائر سیکنڈری اسکولوں اور جونیئر کالجوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 9 اور 11 ویں جماعت کے طلبہ کے امتحانات آن لائن کرائیں۔ محکمہ تعلیم نے پہلے اعلان کیا تھا کہ 1 سے 8 ویں جماعت کے طلبہ کے لئے امتحان آن لائن منعقد کیا جائے گا اور وہ گھر سے ہی امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔جمعہ کی شام ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈی آر بھگت نے ایک نیا سرکلر جاری کیا ، جس میں انہوں نے تعلیمی اداروں سے کہا کہ وہ نویں اور 11 جماعتوں کے امتحانات کرائیں۔ریاست کے تمام ہائر سیکنڈری اسکولوں کو سرکلر جاری کردیئے گئے ہیں ، جو اس ہفتے سے آف لائن امتحانات منعقد کرنے کو تیار ہیں۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے آن لائن امتحانات منعقد کیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے گھر میں رہ کر امتحان میں شرکت کرسکیں، اسی طرح آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کواجازت دی گئی ہے۔