نئی دہلی: مویشی پروری کو مزید بہتر بنانے کے لیے ستمبر کے تیسرے ہفتے میں گوا میں 65 ویں قومی کانفرنس اور سی ایل ایف ایم اے آف انڈیا (سی ایل ایف ایم اے ) کی 57 ویں سالانہ جنرل میٹنگ ہوگی۔ سی ایل ایف ایم اے آف انڈیا کے صدر سریش دیورا نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ اس قومی کانفرنس میں مرکزی ماہی پروری، حیوانات، ڈیری اور پنچایتی راج کے وزیر راجیو رنجن سنگھ کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے ، جس میں لائیو اسٹاک کی صنعت سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس قومی کانفرنس میں دنیا بھر سے تقریباً 400 ماہرین شرکت کریں گے ، جو اس شعبے کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آپشنز پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ دیورا نے بتایا کہ 21 اور 22 ستمبر کو منعقد ہونے والی اس دو روزہ قومی کانفرنس کا موضوع “پائیدار لائیواسٹاک سیکٹر: خطرات، چیلنجز اور مواقع” ہوگا۔ اس صنعت کا سالانہ کاروبار 12 لاکھ کروڑ روپے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خام مال کی رسد میں کمی کے ساتھ جانوروں کی خوراک کی دستیابی آج ایک بڑا چیلنج ہے۔