گوا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس

   

پنجی،26 مارچ(سیاست ڈاٹ کام)گوا میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اور اس سے متاثر 3 افراد کی جانچ میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نینے کہا ‘‘مجھے ڈائریکٹر(محکمہ صحت )سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ریاست میں 3افراد کے کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ہم متاثر کو بہتر علاج مہیا کرارہے ہیں’’انہوں نے کہا ‘‘مریضوں کی حالت ابھی مستحکم ہے ۔ہم نے ان کے رشتہ داروں کا بھی پتہ لگایا ہے اور انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔