پاناجی ۔ شیوسینا کے رکن راجیہ سبھا سنجے راوتنے آج کہا کہ ان کی پارٹی آئندہ سال ہونے والے گوا اسمبلی انتخابات میں 20 تا 25 نشستوں سے مقابلہ کرے گی ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے خلاف شدید ناراضگی ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں اس کا فائدہ اٹھانے کے موقف میں نہیں ہیں۔ شیوسینا کی طاقت پر سوال کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ خود کسی اتحاد کے بغیر مقابلہ کر کے دکھائیں۔