پونڈا: پونڈا پولیس نے ایک اسکول ٹیچر کو پانچ اسکولی طالبات کے ساتھ دست درازی کے جرم میں گرفتارکرلیا۔ گورنمنٹ کی جانب سے چلائے جانے والا یہ اسکول جنوبی گوا کے کنڈائی میں واقع ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اروند گاواس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت منوج پھڈتا کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔ منوج پر الزام ہے کہ وہ پانچ طالبات کے ساتھ دست درازی کی ہے۔اسکول کمیٹی کی شکایت پر پولیس نے یہ گرفتاری عمل میں لائی۔
ملزم منوج پھڈتا کو تعزیرات ہند کی دفعہ 354کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔