پاناجی : شمالی گوا کے علاقہ پونڈہ میں ایک سب ڈسٹرکٹ ہاسپٹل قائم کیا گیا ہے جہاں اِن تمام افراد کا ٹسٹ کروایا جائے گا جن پر کوویڈ ۔ 19 سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔چیف منسٹر گوا پرمود ساونت نے اتوار کے دن اپنے ٹوئٹر پر اِس کا انکشاف کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اِسی دواخانہ میں علاج کے لئے 200 بستروں پر مشتمل شعبہ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اِس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ حفظان صحت سہولتیں اِن افراد کو دستیاب رہیں۔ ریاست اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کوویڈ ۔ 19 کیخلاف جنگ میں شدت پیدا کی جائے۔
