نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو گوا اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے 34 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی، جس میں گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت سنکلی سے الیکشن لڑیں گے ۔ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور ملک کے سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیٹے اُتپل پاریکر کا نام امیدواروں کی پہلی فہرست میں شامل نہیں ہے ۔ پاریکر پنجی سے ٹکٹ کے خواہاں تھے اور وہاں سے پارٹی نے موجودہ ایم ایل اے اتناسیو مونٹسیرٹ کو میدان میں اتارا ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ لکشمی کانت پارسیکر کا نام بھی امیدواروں کی پہلی فہرست میں نہیں ہے ۔گوا کے نائب وزیر اعلیٰ منوہر اجگاؤںکر مرگاؤں سے الیکشن لڑیں گے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ پہلی فہرست میں نو اقلیتی امیدوار ہیں۔
