پاناجی ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گوا اور دمن کے آرچ بشپ پادری فلپ تیری فیراؤ جنہوں نے مرکز سے ملک کو تقسیم کرنے والے اور امتیاز برتے جانے والے متنازعہ سی اے اے کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کی تھی ۔ وزیر اعلیٰ گوا پرمود ساونت سے اندرون دو روز ملاقات کریں گے ۔ اس موقع پر پرموود ساونت سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ملاقات متنازعہ سی اے اے پر ہوگی ۔ جس کا انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا اور صرف اتنا کہا کہ فی الحال تو ملاقات پر ہماری توجہ ہے ۔ بات چیت کس موضوع پر ہوگی اس کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا ۔