نئی دہلی۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے گوا کے یوم تاسیس پر وہاں کے شہریوں کو مبارک باد دی ہے ۔ کووندننے ہفتہ کو ٹوئیٹ کر کے کہا، ریاستی یوم تاسیس پر گوا کے لوگوں کو مبارک ہو۔ گوا اپنی قدرتی خوبصورتی اور متحرک ثقافت کیلئے مشہور ہے ۔ گوا کے لوگ مہمان نوازی، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کیلئے جانے جاتے ہیں۔