نئی دہلی: نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے گوا کے لوگوں کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے اور ان کی خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔اتوار کے روز جاری اپنے ایک پیغام میں نائب صدر نے کہا کہ گوا کی قومی تعمیر میں کافی اہم تعاون ہے ۔ یہ ریاست اپنی خوبصورتی اور مہمان نوازی کے لئے مشہور ہے ۔مسٹر نائیڈو نے کہا ‘‘ گوا کے یوم تاسیس کے موقع ریاست کے عوام کو بہت بہت مبارکباد۔ گوا کے لوگ نرم مزاج طبیعت اور مہمان نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ گوا نے اپنی ثقافت وسیاحت کے ذریعہ قومی تعمیر میں قابل ذکرتعاون کیا ہے ۔