امراوتی ( اے پی ) 13 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) آئی پی ایس عہدیدار دامودر گوتم سوانگ کو آندھرا پردیش پولیس سربراہ ( ڈائرکٹر جنرل پولیس مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ تقرر فوری اثر سے ہوا ہے ۔ ریاستی حکومت نے یونین پبلک سرویس کمیشن کی امپانلمنٹ کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کی بنیاد پر یہ تقرر کیا ہے ۔ چیف سکریٹری ایل وی سبرامنیم نے یہ بات کہی ۔ گوتم سوانگ 2023 تک برسر خدمت رہیں گے ۔ وہ ریاست کے ڈائرکٹر جنرل پولیس کی کارگذار ذمہ داری 30 مئی سے سنبھال رہے تھے جب جگن موہن ریڈی حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا ۔ جون 26 کو ریاستی حکومت نے یو پی ایس سی کو ایک فہرست روانہ کی تھی جس میں گوتم سوانگ کے نام کی سفارش کی گئی ہے ۔
