گوتم نولکھا کو سپریم کورٹ سے ضمانت

   

نئی دہی : بھیما۔کوریگاؤں تشدد معاملے میں سپریم کورٹ نے سماجی کارکن گوتم نولکھا کو ضمانت پر رِہا کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے گوتم نولکھا کی عمر کو توجہ میں رکھتے ہوئے اور کیس میں جاری ٹرائل کے جلد پورا نہ ہونے کو پیش نظر رکھتے ہوئے گوتم نولکھا کو ضمانت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے میں دیگر ملزمین کو بھی ضمانت دی جا چکی ہے۔