گوتم نولکھا کی ضمانت منظور

   

نئی دہلی ۔ 15 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی عدالت عظمیٰ نے منگل کے دن کورے گاؤں بھیما تشدد کے کیس میں شہری حقوق کے جہد کار گوتم نولکھا کی گرفتاری کے خلاف عبوری تحفظ میں 4 ہفتوں کا اضافہ کردیا ۔ تاہم جسٹس ارون مشرا اور جسٹس دیپک گپتا پر مشتمل بنچ نے نولکھا کو ہدایت دی ہے کہ وہ قبل از گرفتاری کی اس معاملہ میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع ہوں لیکن جب مہاراشٹرا کی ریاستی حکومت کی جانب سے قبل از گرفتاری ضمانت کی منظوری پر اعتراض کیا تو عدالت نے ریاست مہاراشٹرا سے سوال کیا کہ ا یک سال کے طویل عرصہ میں اس نے نولکھا سے کیوں پوچھ گچھ نہیں کی ؟