گوتم نے علیل پاکستانی بچی کی مدد کی

   

نئی دہلی ، 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ایم پی و سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے ایک 7 سالہ پاکستانی لڑکی عمیمہ علی کو ویزا کی اجرائی میں مدد کی، تاکہ وہ ہندوستان میں قلب کے سنگین مسئلہ کا علاج کراسکے۔ گمبھیر کو موسومہ ایک مکتوب میں وزیر امور خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ انھوں نے اسلام آباد میں انڈین ہائی کمشنر کو ہدایت دی کہ عمیمہ اور اس کے والدین کو ضروری ویزے جاری کئے جائیں۔ گوتم نے بتایا کہ انھیں لڑکی کی طبی حالت کے بارے میں سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف نے حال میں ان کے دفتر کو فون کرکے واقف کرایا تھا۔ گوتم نے ٹوئٹر پر مکتوب پیش کیا ہے۔