گوتم گمبھیر نے کپل مشرا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

,

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے منگل کے روز اپنی پارٹی کے رہنما کپل مشرا کے متنازع بیانات دینے پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، یہاں تک کہ قومی دارالحکومت میں پیر کے روز تشددکے واقعات پیش اۓ جس کی وجہ سے کئ لوگوں موت ہوگئی اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کرکٹر سے بنے سیاستدان گوتم گھمبیر نے کہا ،ل “اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ شخص کون ہے اور کس پارٹی سے اسکا تعلق ہے، کپل مشرا ہو یا کوئی اور ، اگر اس نے کوئی اشتعال انگیز تقریر کی ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

YouTube video

اتوار کے روز مشرا نے دہلی پولیس کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو سڑکوں سے ہٹانے کیلئے کہا تھا۔

مشرا نے ٹویٹ کیا تھا کہ “مظاہرین جعفرآباد اور چاند باغ میں سڑکوں کو صاف کرنے کے لئے دہلی پولیس کو تین دن کا الٹی میٹم دیا گیا ہے،اس کے بعد ہم سے بحث کرنے کی کوشش نہ کریں ،کیونکہ ہم توجہ نہیں دیں گے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی نشرکرتے ہوئے لکھا ، “ہم اس وقت تک امن برقرار رکھیں گے جب تک کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہندوستان میں ہیں۔ اس کے بعد اگر پولیس سڑکیں صاف نہیں کرتی ہیں تو ہم پولیس کو بھی نہیں سنیں گے، ہم سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔

اپنے تاثرات کو منظرعام پر لانے کے بعد مشرا نے پیر کو دہلی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن قائم رکھیں اور تشدد کو روکیں۔

میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس تشدد کو روکیں ، جس سے کسی قسم کا حل نہیں نکلے گا۔ چاہے وہ لوگ جو سی اے اے کی حمایت کر رہے ہیں یا وہ لوگ جو اس کے خلاف ہیں ، میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن قائم رکھیں۔ دہلی کا بھائی چارہ برقرار رہنا چاہئے ، “مشرا نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

شمال مشرقی دہلی کے علاقوں میں گذشتہ دو دنوں سے پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں سی اے اے کے حامی اور مخالف مظاہرین کے مابین ان جھڑپوں میں سات افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔