گوجروں کا دھرنا ختم، راستوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

   

بھرت پور: راجستھان کے بھرت پور کے پیلو پورہ میں دہلی۔ممبئی ریل روٹ پر گزشتہ 12 دنوں سے ڈیرہ ڈالے گوجر مظاہرین نے آج صبح ریلوے ٹریک سے قبضہ ہٹانے کے ساتھ ہی ان تمام ٹریک سے رکاوٹیں ہٹادیں جہاں وہ گذشتہ کئی دنوں سے دھرنا و مظاہرہ کررہے تھے ۔گوجر ریزرویشن کے حوالہ سے ریاستی حکومت کے ساتھ گوجر لیڈر کروڑی سنگھ بیسلا کی گذشتہ شب سرکار سے سمجھوتہ ہوا۔ آج صبح وہ پیلو پورہ ریلوے ٹریک پر پہنچے جہاں انہوں نے ریزرویشن حامی گوجر مظاہرین کو سرکار سے ہونے والے سمجھوتے کی جانکاری دی۔