حیدرآباد: سی سی ایس ایل بی نگر نے ایک کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور ایک کیس کو حل کرلیا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سی سی ایس ایل بی نگر پولیس نے کرشنا 24 سال ساکن ترکایمجل 27 سالہ سریدھر 27 سالہ بی راجو ساکنان سعید آباد 20 ٹی ابھیشک ساکن میڑچل اور 25 سالہ پی رمیش ساکن حبشی گوڑہ کو گرفتار کردیا۔ سی سی ایس پولیس کے مطابق اس کیس میں صد فیصد ریکوری کی گئی ۔ گزشتہ ماہ کی 18 تاریخ کو گولی کا ٹولی کا اصل سرغنہ بالا کرشنا نے منصوبہ تیار کیا تھا جس پر عمل کیا گیا۔ کرشنا نے جو بھارگوی گیس گودام میں گزشتہ ایک سال سے کام کر رہا تھا ۔ اس گودام سے رقم لوٹنے کا منصوبہ تیار کیا اور اس سازش میں اپنے دیگر ساتھیوں کو شامل کرلیا ۔ یہ لوگ ہر دن کے حساب کتاب پر نظر رکھتے تھے۔ اس گودام سے رقم کے منتقل کرنے کی ذمہ داری گودام انچارج کی تھی ۔ 18 مارچ کو جب گودام انچارج گودام کی رقم کے ساتھ باہر نکلا تو اس کا تعاقب کیا گیا اور اس کو لوٹ لیا گیا ۔ پولیس سی سی ایس ایل بی نگر نے اس کیس کو حل کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مسروقہ 1,28,890 نقد رقم ، دو سونے کی چین اور موٹر سیکل کے علاوہ موبائیل فون ضبط کرلئے جس کی کُل مالیت 5,57,890 روپئے ضبط کرلئے جو اس کیس میں صد فیصد ریکوری بتائی گئی ہے۔