گوداوری پراجکٹس کے معائنے کا پروگرام 13 جون تک ملتوی

   

حیدرآباد۔ 5 جون (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے بتایا کہ گوداوری پر تعمیر کئے گئے پراجکٹس کے معائنے کا پروگرام 13 جون تک ملتوی کیا گیا ہے۔ 6 جون کو کانگریس قائدین گوداوری پر تعمیر کئے گئے پراجکٹس کا معائنہ کرنے والے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرشنا اور مانجرا پراجکٹ کے دورے سے حکومت کی جانب سے روکنے اور قائدین کی گرفتاری کے خلاف بطور احتجاج یہ فیصلہ کیا گیا۔ 8 جون تک ریاست میں لاک ڈائون نافذ ہے لہٰذا اس کے بعد دورے کا پروگرام طے ہوگا۔ گذشتہ دنوں اتم کمار ریڈی نے دریائے کرشنا کے دو پراجکٹس کے معائنے کی کوشش کی تھی ۔ نلگنڈہ اور سنگاریڈی ضلع میں پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا ۔۔