گوداوری کشتی سانحہ، تلنگانہ کے مہلوکین کو معاوضہ

   

حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر (این ایس ایس) حکومت آندھراپردیش نے حالیہ دنوں ایسٹ گوداوری ضلع میں کشتی سانحہ میں ہلاک ہونے والے تلنگانہ کے 12 مہلوکین کیلئے 1.20 کروڑ روپئے معاوضہ جاری کیا ہے۔ حکومت کے ذرائع کے بموجب فی مہلوک 10 لاکھ روپئے کے حساب سے مہلوکین کے افراد خاندان کو دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت نے ایسٹ گوداوری ڈسٹرکٹ کلکٹر کو ہدایت دی کہ وہ مہلوکین کے افراد خاندان میں معاوضہ کی ادائیگی کا انتظام کریں۔ تفصیلات کے بموجب مہلوکین میں بی راجندر، بی ایویناش، بی راجندر پرساد، گوری راجندر، بی وینکٹیا، ڈی ہیمنت، بی دھرماراجو، کے روی، کے راجا کمار کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے جن کا تعلق ضلع ورنگل سے بتایا گیا ہے جبکہ آر وشنو کمار ضلع کھمم، جی سنیل جنگاؤں ضلع اور ای سائی کمار رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔