حیدرآباد/20 جولائی ( سیاست نیوز) گوداوری کی سطح آب میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر ڈی جی پی انجنی کمار نے متعلقہ پولیس عملے کو چوکسی کی ہدایت دی ۔ گوداوری کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جس کے پیش نظر ملگو، کتہ گوڑم، منچریال، پدا پلی اور بھوپال پلی اضلاع میں چوکسی کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انجنی کمار نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مذکورہ ضلع ایس پیز سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
