گوداوری کے پانی سے زرعی اراضیات شاداب رہیں گی

   

یلاریڈی میں ریاستی اسپیکر پی سرینواس ریڈی کا بیان
یلاریڈی۔ گوداوری کے پانی سے نظام ساگر حدود کے ساتھ منجیرا کے تحت زرعی اراضیات سرسبز و شاداب رہیں گی ۔ ریاستی اسمبلی اسپیکر مسٹر پوچارم، سرینواس ریڈی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے وینکٹ پلی شیوار پر موجود منجیرا ندی میں آرہے گوداوری کے آب کی ریاستی وزیر مسٹر پرشانت ریڈی ، رکن پارلیمان مسٹر بی بی پاٹل، ضلع پریشد چیرمین دفعدار شوبھا، رکن اسمبلی مسٹر سریندر، ہنمنت شینڈے نے مل کر خصوصی پوجا کی۔ اس موقع پر اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے مزید کہا کہ مہاراشٹرا اور کرناٹک کی حکومتیں ناجائز تعمیر کردہ پراجکٹوں سے نظام ساگر کو کافی نقصان ہوا ہے لیکن اب گوداوری کے آب سے دوبارہ نظام ساگر کی حدود کی زراعت کو راحت ملنے جارہی ہے۔ فی الوقت ساگر میں 6.4 ٹی ایم سی آب کا ذخیرہ موجود ہے اور مزید 6 ٹی ایم سی گوداوری سطح آب پہنچنے کی امید ہے۔ ماہ مئی میں گوداوری کا آب سمندر میں انضمام ہوتا تھا لیکن اب زراعت کے کام آئے گا۔ کالیشورم سے پانی نظام ساگر کو آنا بڑا کارنامہ ہے جس سے کسانوں کا مستقبل روشن ہوگا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر شرت ، ڈی سی سی بی چیرمین پوچارم بھاسکر ریڈی، ناگی ریڈی پیٹ منڈل پریشد صدر راج داس، زیڈ پی ٹی سی منوہر ریڈی، وینکم پلی سرپنچ شوبھاکر ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔ ریاستی حکومت نے کالیشورم سے نظام ساگر کی آغوش کو آب سے لبریز کرنے کا کارنامہ انجام دے کر شعبہ زراعت کو نئی زندگی دی ہے۔