گودریج کیپٹل اور حکومت تلنگانہ کے مابین یادداشت مفاہمت

   

MSMEs کی ترقی مقصد ، کریڈٹ اور بزنس مواقع تک رسائی کو وسعت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : گودریج کیپٹل ، فینانشیل سرویسیس جو کہ گودریج انڈسٹریز گروپ کا حصہ ہے ۔ اس نے فینانس اور ہاوزنگ فینانس سبسڈائریز ( کمپنیوں ) کے ذریعے حکومت تلنگانہ کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت کیا ہے ۔ اس حکمت عملی پر مبنی پارٹنر شپ کا مقصد کریڈٹ اور بزنس مواقع تک رسائی کو بڑے پیمانے پر وسعت دیتے ہوئے ریاست بھر میں MSMEs کی ترقی اور فروغ کو بڑھانا ہے ۔ اس یادداشت مفاہمت کے تحت حکومت تلنگانہ اور کمپنیاں مل کر کام کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر MSME کریڈٹ عمل درآمد کو ریاست بھر میں عملی جامعہ پہنائیں گے ۔ منیش شاہ ، ایم ڈی و سی ای او گودریج کیپٹل نے کہا کہ اس شراکت داری کو ہم ایک اعزاز سمجھتے ہیں ۔ ڈاکٹر جیش رنجن ، اسپیشل چیف سکریٹری ، انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ہم گودریج فینانس لمٹیڈ اور گودریج ہاوزنگ فینانس لمیٹیڈ کے ساتھ اشتراک کو بخوبی نبھائیں گے ۔۔