گودھرا ، 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تین مسلم لڑکوں کو مبینہ طور پر چھ نامعلوم افراد نے مار پیٹ کی کیونکہ انھوں نے ’’شری رام‘‘ بولنے سے انکار کیا، پولیس نے کہا کہ گجرات کے گودھرا ٹاؤن میں جمعرات کی شب پیش آئے واقعہ میں شکایت کنندہ صدیق بھگت نے دعویٰ کیا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد نے اُن کے بیٹے 17 سالہ سمیر اور اس کے دوستوں سلمان گھتیلی اور سہیل بھگت کو روکا جبکہ تینوں موٹربائیک پر گھر واپس ہورہے تھے۔ ملزمین نے سمیر اور اس کے دوستوں سے شری رام کا نعرہ لگانے کا مطالبہ کیا اور انکار پر پٹائی کردی۔ حالیہ عرصہ میں اس طرح کے واقعات کی ملک کے کئی حصوں سے اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔