احمدآباد ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گودھرا ٹرین واقعہ کے تقریباً 17 سال بعد حکومت گجرات نے آج 52 متاثرین کے خاندانوں کیلئے پانچ، پانچ لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ ہائی کورٹ کے 2017ء حکمنامہ کے مطابق ہے۔ یہ معاوضہ چیف منسٹرس ریلیف فنڈ سے دیا جائیگا۔