گوردھن کے گھر جاؤنگی، نذر آتش کردکھائے

   

٭ مدھیہ پردیش کے کانگریس ایم ایل اے گوردھن ڈانگی کی بی جے پی ایم پی پرگیہ ٹھاکر کو ریاست میں داخلے پر زندہ جلا ڈالنے کی دھمکی کے ایک روز بعد اس نے ٹوئٹر پر جواب دیا۔ پرگیہ نے لکھا: ’’میں آرہی ہوں۔ 8 ڈسمبر کو سہ پہر 4 بجے ان کے گھر۔ تب چاہو تو مجھے زندہ جلا کر دکھائیں۔‘‘ پرگیہ نے چوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کانگریس کو 1984 میں سکھوں کو اور تندور کیس میں نینا ساہنی کو بھی زندہ جلانے کا تجربہ ہے ۔