گورنرتلنگانہ کی درخواست پر فوری کارروائی

   

تمل ناڈو کے ایک خاندان کوالگ تھلگ رہنے کا انتظام
حیدرآباد۔ تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندرا راجن نے حیدرآباد سے ان کی جانب سے کی گئی درخواست پر فوری ردعمل ظاہر کرنے پر تمل ناڈوکے وزیر صحت وجئے بھاسکر اور محکمہ صحت کے سکریٹری سے اظہار تشکر کیا۔گورنرجن کا تعلق تمل ناڈو سے ہے کو چینئی کے ایک خاندان نے واٹس اپ کیا تھا اور اس خاندان نے الگ تھلگ رکھنے کیلئے سرکاری ہاسپٹل میں جگہ دلانے کی درخواست کی تھی۔اس واٹس اپ پیام کو گورنر نے تمل ناڈو کے وزیر صحت کو روانہ کیا جس پر وزیر صحت نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس خاندان کے ہاسپٹل میں الگ تھلگ رکھنے کا انتظام کیا۔گورنر نے اس خاندان کی جانب سے ان سے کی گئی درخواست کے اسکرین شاٹ کو اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کیا۔اس اسکرین شاٹ میں گورنر سے کہا گیا تھاکہ فکرمند افراد سے کہا گیا کہ وہ گھر میں الگ تھلگ رہیں جبکہ گھر میں الگ تھلگ رہنے کے انتظامات کرنا مشکل ہے کیونکہ غذا نہیں ہے ۔