گورنرس وزراء اور کانگریس کے قائدین کا گاندھی جی کو خراج پیش

   

چیف منسٹر کے سی آر کے باپو گھاٹ نا پہنچنے پر کانگریس قائدین کا احتجاج

حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن، گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ اور ریاستی وزراء، کانگریس کے قائدین نے لنگرحوض پر واقع باپو گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے قائدین نے احتجاج کیا۔ گورنر تلنگانہ، گورنر ہریانہ کے علاوہ اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی، ریاستی وزراء، ستیہ وتی راٹھور، محمد محمود علی، سرینواس گوڑ، سرینواس یادو، چیف سکریٹری سومیش کمار، ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا کے کیشوراؤ، ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی، ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی اے گاندھی، جیون ریڈی، ایم گوپال، ڈی ناگیندر، میئر جی وجیہ لکشمی کے علاوہ دوسروں نے باپو گھاٹ پر منعقدہ تقریب میں حصہ لیا۔ تلنگانہ کانگریس کے اے آئی سی سی انچارج مانکیم ٹیگو صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی سکریٹری اے آئی سی سی بوس راج ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ کے علاوہ دوسروں نے باپو گھاٹ پہنچ کر گاندھی جی کو خراج پیش کیا۔ کانگریس کے قائدین وی ہنمنت راؤ، سابق وزیر ایم ششی دھر ریڈی اور سینئر وائس پریسیڈنٹ نیٹ جی نرنجن نے گاندھی جینتی کے دن بھی چیف منسٹر باپو گھاٹ پہنچ کر خراج عقیدت پیش نہ کرنے کی سخت مذمت کی اور ساتھ ہی باپو میوزیم کو بھی بند رکھنے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ ن