حیدرآباد۔ 6جولائی۔ ہماچل پردیش گورنر بنڈارو دتاتریہ کو ہریانہ کا نیا گورنر بنایا گیا ہے ۔ دتاتریہ کا تعلق شہر سے ہے کو ہماچل کا گورنر مقررکیاگیا تھا تاہم اب وہ گورنر ہریانہ ہونگے ۔بعض ریاستوں کے گورنرس کے ردوبدل میں ان کو ہریانہ کا کا ذمہ دیا گیا ہے ۔راجندرن وشواناتھ ہماچل کے نئے گورنر ہونگے ۔تھاور چندگہلوٹ کو کرناٹک،ہری بابو کو میزورم،منگوبابو پاٹل کو مدھیہ پردیش،پی ایس سری دھرن پلائی کو گوا اور ستیہ دیو آریہ کو تریپورہ کے گورنرس کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔