گورنرکیرالہ عارف محمد خان کی صدر نشین انڈو عرب لیگ سید وقار الدین سے ملاقات

   

حیدرآباد۔۔31اکٹوبر( پریس نوٹ) گورنر کیرالہ جناب عارف محمد خان نے آج دوپہر جناب سیدوقار الدین چیف ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن و چیرمین انڈو عرب لیگ سے ان کی رہائش گاہ پر خیرسگالی ملاقات کی۔ عارف محمد خان نے انڈو عرب لیگ کی سرگرمیوں اور ہند۔ عرب ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے میںجناب سید وقار الدین کی گراںقدر خدمات کی ستائش کی ۔ روزنامہ رہنمائے دکن کے 99سال کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے جناب وقار الدین سے خواہش کی ہے کہ جب کبھی ان دو عظیم اداروں کی گولڈن جوبلی اور صدسالہ تقاریب منائی جائیںگی وہ ضرور شرکت کریںگے۔ جناب عارف محمد خان گورنر کیرالہ نے اپنے طالب علمی کے زمانہ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے محفوظ ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کرکٹ کیپٹن کی حیثیت سے جناب سید وقار الدین نے کئی میاچس جیتے ہیں ۔ گورنر کیرالہ نے کہاکہ وہ جناب سیدوقارالدین سے مستقبل میں تفصیلی ملاقات کے لئے دودن کیلئے حیدرآبادآئیںگے اورز یادہ تروقت وقارالدین کے ساتھ گذاریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر میراکبر علی خان نائب صدر نشین انڈو عرب لیگ‘ جناب ساجد پاشاہ ‘ مسٹر خلیق الرحمن سینئر ٹی آرایس قائد کے علاوہ دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔