سرینگر 8مارچ (سیاست ڈاٹ کام )نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک اپنے اقتدار کے تحفظ کے تئیں اسمبلی الیکشن کو سبوتاج کرنے کوشاں ہیں۔ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کے بیان کہ جو سیاسی جماعتیں ان تنظیموں کے حق میں بات کررہی ہیں جن پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ علیحدگی پسندوں کی طرفداری کررہی ہیں، کے ردعمل میں عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’انہیں (گورنر کو) الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے لیکن بعض معتبر اشخاص کے مطابق وہ اقتدار کی گدی پر براجمان رہنے انتظامیہ کے بعض ذمہ داروں کے ساتھ مل کر اسمبلی الیکشن کو سبوتاج کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔