گورنر اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ

   

کولکاتا : مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کو ‘‘زمیندارانہ ذہنیت’’ کا حامل کہے جانے کے بعد سے ہی گورنر اور حکمراں جماعت ترنمو ل کانگریس کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے ۔جمعرات کی رات سی وی آنند بوس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس ‘‘نئی ملکیتی نظام ’’ نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔اس کے جواب میں آج جمعہ کو ترنمول کانگر یس نے ‘‘زمیندارانہ ذہنیت ’’ کی اصطلاحی تعریف کی اوراس کے علاوہ گورنر سے تین سوالات بھی کئے ہیں ۔اس سے قبل مرکزی وزیر مملکت دیہی ترقی کے ترنمول کانگریس کے وفد سے ملاقات کرنے سے انکار کرنے پر بھی ترنمول کانگریس نے زمیندارانہ ذہنیت کا طعنہ دیا تھا۔ترنمول کانگریس نے زمیندانہ ذہنیت کی وضاحت کرتے ہوئے آج کہا کہ ‘‘زمینداروں نے گاؤں کے غریبوں کودو سال سے ان کے حقوق سے محروم کررکھا ہے ۔