حیدرآباد: ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن ‘ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ گورنر نے اپنے پیام میں کہا کہ وہ عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر میں اچھی صحت ‘ حوشحالی اور امن و بھائی چارہ کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتی ہیں۔ چیف منسٹر نے اپنے پیام میں کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے روزے امن ، محبت ، رحمدلی اور بھائی چارگی کے جذبات کو پروان چڑھاتے ہیں ۔ عیدالفطر کا تہوار تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کا حقیقی معنوں میں آئینہ دار ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت کی متعدد اسکیمات و پروگراموں سے ریاست کے مسلمانوں کی زندگی میں معیاری تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔