گورنر اور چیف منسٹر کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

   

حیدرآباد ۔28۔ جون (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عید الاضحی کے موقع پر مسلمانوں اور تلنگانہ عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے علحدہ پیامات میں گورنر اور چیف منسٹر نے عیدالاضحی کے حقیقی جذبہ کو پروان چڑھاتے ہوئے امن ، بھائی چارہ اور سماج میں اتحاد کو فروغ دینے کی نیک تمنائیں ظاہر کی۔ گورنر نے اپنے پیام میں عیدالاضحی کے موقع پر ریاست کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امن ، بہتر صحت اور خوشحالی کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی دراصل قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ اسلام میں عیدالاضحی کی غیر معمولی اہمیت ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عیدالاضحی سماج میں بھائی چارہ ، قربانی اور ایک دوسرے کی مدد کے جذبہ کو عام کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ گورنر نے بقرعید مبارک کے الفاظ کے ساتھ اپنے پیام کا اختتام کیا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے پیام میں کہا کہ عید الاضحی سماج کی بہتری اور ایک دوسرے کی مدد اچھا پیام پیش کرتا ہے۔ انہوں نے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بقرعید میں قربانی ، اخلاص اور جذبہ محبت کا اظہار ہوتا ہے۔ تلنگانہ ریاست میں تمام مذاہب کو یکساں طور پر احترام کیا جاتا ہے۔ تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کی ایک مثال ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ باہم شیر و شکر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ تلنگانہ کی سیکولر اور روحانی تہذیب ملک کیلئے مثالی ہے۔ حکومت مسلم اقلیت کی ترقی کیلئے کئی اسکیمات پر عمل پیرا ہے۔ چیف منسٹر نے امید ظاہر کی کہ عید الاضحی عوام اور ریاست میں امن اور ترقی کا ضامن ثابت ہوگی۔ر