شیوسینا کے سنیئر لیڈر و رکن راجیہ سبھا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انکو اور موقع گورنر دیتے ہیں تو وہ دس منٹ میں اکثریت ثابت کرسکتے ہیں، انکا دعویٰ ہے کہ انہیں این سی پی کے49 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی ڈرا دھمکا کر اراکین اسمبلی کو اپنی طرف لانے کی کوشش کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صبح صبح فڈنویس کی حلف برداری پاکٹ مار کی طرح ہے، اور یہ ایک ایکسڈینٹل تقریب ہے، گورنر کوشیاری نے اجیت پوار کے فرضی دستاویزات کو سچ تسلیم کرلیا۔
Sanjay Raut, Shiv Sena: Ajit Pawar took false documents to Raj Bhawan yesterday & governor accepted those documents. Even if today, Governor asks us to prove majority, we can do it right now. 49 NCP MLAs are with us. #Maharashtra https://t.co/nJNUlDlGXD
— ANI (@ANI) November 24, 2019
جس گورنر کو ہم بہت عزت سے دیکھتے تھے وہ بی جے پی کے ساتھ الگ برتاؤ اور ہمارے ساتھ الگ برتاؤ کر رہے ہیں، ہم ایک گورنر سے ملنے ہی والے تھے تو بی جے پی نے اسی درمیان غیر آئینی چال چلی، ایسا کام کرکے بی جے پی کے لوگ وزیر اعظم مودی کے شبیہ کو خراب کرنے کا کام کر رہے ہیں۔