گورنر اے پی کا چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 30 لاکھ روپئے کا عطیہ

   

Ferty9 Clinic

امراوتی 10 اپریل ( پی ٹی آئی ) گورنر آندھرا پردیش بسوا بھوشن ہری چندن نے آج فیصلہ کیا کہ وہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میںاپنے اختیاری فنڈ سے 30 لاکھ روپئے کا عطیہ دینگے تاکہ کورونا کے خلاف اقدامات میں مدد مل سکے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے اس خیال کا اظہار کیا کہ کورونا کی وباء سے سنگین خطرہ لاحق ہے اور اس کے خلاف بے تکان جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ ایسے میں انہوں نے 30 لاکھ روپئے عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ۔