کرنول رکن پارلیمنٹ کے 6 ارکان خاندان کورونا وائر سے متاثر
امراوتی ۔ 26 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش میں کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کئے جانے والے سخت احتیاطی تدابیر کے باوجود یہ خوفناک وائرس ریاستی راج بھون اور ایک رکن پارلیمنٹ کے گھر پہنچ گیا ہے ۔ گورنر بسوا بھوشن ہری چندن کے اسٹاف سے وابستہ چار ارکان کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جن میں ایک نے حال ہی میں حیدرآباد کا سفر کیا لیکن ماباقی تین نے حالیہ عرصہ میں کسی مقام کا سفر نہیں کیا ۔ اس دوران حلقہ لوک سبھا کرنول کے وائی ایس آر کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنجیوکمار کے چھ ارکان کے معائنہ کوویڈ ۔ 19 پازیٹیو پائے گئے ہیں جن میں ان کے 83 سالہ والد کے علاوہ دو بھائی اور بھاوجیں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔