گورنر بنگال نے ممتا بنرجی پر پھر سوال اٹھائے

   

کولکاتا : گورنر جگدیپ دھنکر نے آج وزیر اعلی ممتا بنرجی سے مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے دو روزہ اجلاس کے دوران خطاب کی دعوت نہیں دئیے جانے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا ہے کہ آخر سال کے پہلے سیشن میں قواعد کے مطابق گورنر کو خطاب کے لئے مدعو کیو ں نہیں کیا گیا۔آئینی قواعدہ کونظرانداز کیوں کیاگیا۔؟ دھنکر نے بھی ٹویٹ کرکے ممتا بنرجی کی تقریر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آئین کا احترام بہر صورت کی جانی چاہیے ۔ آرٹیکل 176 کے مطابق ہر سال کے پہلے اجلاس کے آغاز میں گورنر اسمبلی سے خطاب کریں گے ، لیکن یہ اصول مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی میں اختیار کیوں نہیں کیا گیا؟