گورنر بنگال کو ہٹائیں ، صدرکووند کو 5 ایم پیز کا مکتوب

   

کولکاتا: ترنمول کانگریس کے پانچ ارکان پارلیمنٹ نے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کو ایک یادداشت بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر کو فوری واپس طلب کیا جائے۔ ایم پیز نے کہا کہ گورنر دستور ہند کا تحفظ کرنے اور اس کا دفاع کرنے میں ناکام ہوئے ہیں اور انہوں نے بار بار سپریم کورٹ کے معلنہ قانون کو توڑا ہے۔ ٹی ایم سی قائدین نے مزید کہا کہ گورنر کئی بلوں پر دستخط سے انکار کرتے ہیں جو مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی نے منظور کئے ہیں۔