گورنر تلنگانہ نے راج بھون اسکول کا معائنہ کیا

,

   

بچوں کا ٹیکہ ایجاد ہونے تک احتیاط برتنے تمیلی سائی سوندرا راجن کا مشورہ

حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (سیاست نیوز) ریاست میں 18 ماہ بعد اسکولس میں آج سے فزیکل کلاسیس کا آغاز ہوا۔ گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے حیدرآباد میں راج بھون گورنمنٹ اسکول کا معائنہ کیا۔ ٹیچرس، طلبہ اور ان کے والدین و سرپرستوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں مفید مشورے دیئے۔ اسکول کی صاف صفائی پر گورنر نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ طلبہ خوشی خوشی اسکول پہنچے ہیں اور وہ بے خوف بھی ہیں جس پر گورنر نے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ماسک لگانے کے معاملے میں طلبہ پوری طرح بہ شعور ہیںاور جب تک بچوں کے لئے ویکسین ایجاد نہیں ہو جاتا تب تک تمام احتیاطی اقدامات کئے جانے چاہئے۔ گورنر نے اسکول کے پرنسپل اور ٹیچرس کو مشورہ دیا کہ وہ کووڈ ۔ 19 کے رہنمایانہ خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول چاائیں۔ ماسک کے استعمال، سماجی فاصلہ، سنیٹائزرس کے استعمال کو صد فیصد یقینی بنائے۔ راج بھون اسکول کی جانب سے صاف صفائی کا پورا پورا خیال رکھا گیا۔ طلبہ کا ٹمپریچر چک کرتے ہوئے انہیں کلاسیس میں جانے کی اجازت دی گئی۔ N