گورنر جس طرح کنگنا سے ملے ،پیاز کاشتکاروں سے بھی ملیں:کسانوں کی تنظیم کا مطالبہ

   

ممبئی: ریاستی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے لوگ اپنے مختلف مطالبات اور شکایتوں کے سلسلے میں ملاقات کر رہے ہیں اسی تناظر میں اب ریاست میں پیاز کی کاشت کرنے والے کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح گورنر نے کنگنا رنؤت سے ملاقات کی ہے اسی طرح اب ان سے بھی ملاقات کریں۔کسانوں کے لیے جدوجہد کرنے والی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ ، ریاستی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری حساس ہیں اور وہ انصاف مانگنے والوں کو ضرور ملتے ہیں۔ انجمن کے بانی صدر ہنسراج وڈگولے نے ایک بیان اور ایک ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر اس طرح کی اپیل کی ہے ۔ 14 ستمبر کو مرکز ی حکومت نے اچانک پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیاتھا۔